اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی خفیہ سروس کے سربراہ ڈیوڈ ارون نے انکشاف کرتے ہوئےکہا ہے کہ عراق اورشام میں اب تک مختلف دہشت گرد گروپوں میں شامل ہونے والے 15 آسٹریلوی شہری مارے جا چکے ہیں جن میں 2 ایسے دہشت گرد نوجوان خود کش حملہ آور بھی شامل ہیں جو کارروائیاں کرتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔آسٹریلوی انٹیلی جنس کے سربراہ نے خبردار کیا کہ بیرونی دنیا کی جانب سے آسٹریلیا کی جاسوسی کے خطرات بہت بڑھ چکے ہیں۔کینبرا حکومت کواس بات پر تشویش ہے کہ آسٹریلیا کے تقریباً 60 شہری نام نہاد اسلامک اسٹیٹ جیسی سمندر پاردہشت گرد تنظیموں میں شامل ہوچکے ہیں۔آسٹریلوی انٹیلی جنس کے سربراہ ارون نے کہاکہ شام اور عراق میں غیر ملکی دہشت گردوں کی تعداد نمایاں ہے اور اس میں مجموعی طور پر آسٹریلوی باشندوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کو سلفی وہابی انتہا پسند ملاؤں کی حمایت حاصل ہےجو درپردہ امریکی آلہ کار ہیں اور دہشت گردوں کی صفوں میں اممریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اےاور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کےاہلکار بڑی تعداد میں شامل ہیں۔
.......
/169